ٹائپ 2 ذیا بیطس سے بچنے کیلئے 7گھنٹے کی نیند ضروری

 ٹائپ 2 ذیا بیطس سے بچنے کیلئے 7گھنٹے کی نیند ضروری

لاہور(نیٹ نیوز) تازہ تحقیق میں سائنسدانوں نے بتایا ہے کہ ٹائپ 2 ذیا بیطس سے بچنے کے لیے کتنی مقدار میں نیند لینی چاہیے ۔ڈائیبیٹیز یو کے کے مطابق برطانیہ میں سے 46 لاکھ مریضوں کا 90 فیصد حصہ ٹائپ 2 ذیا بیطس (جس میں جسم مناسب مقدار میں انسولین نہیں بناتا) میں مبتلا ہے ۔

اس بیماری کی بڑی وجوہات میں مٹاپہ اور بلند فشارِ خون شامل ہیں لیکن انسولین کی مزاحمت میں نیند کی کمی بھی کردار ادا کرتی ہے ۔جرنل بی ایم جے اوپن ڈائیبیٹیز ریسرچ اینڈ کیئر میں شائع تحقیق میں بتایا گیا کہ ہر رات سات گھنٹے اور 18 منٹ کی نیند بیماری سے بچنے کیلئے ضروری ہے ۔یونیورسٹی آف گلاسگو کے پروفیسر نوید ستار کا کہنا تھا کہ خراب نیند، بھوک کنٹرول کو خراب کرتی ہے لہٰذا لوگ زیادہ کھاتے ہیں اور کم نیند کا مطلب ہے کہ زیادہ کھانے کیلئے زیادہ وقت ملنا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں