5سال کی عمر میں ڈرائیونگ لائسنس،کم ترین عمر پیشہ ور ریسر
بیجنگ(نیٹ نیوز)دنیا میں ایک ایسا پیشہ ور کار ریسر ہے جو نہ صرف سب سے کم عمر ہے بلکہ اسے 5 سال کی عمر میں ہی ڈرائیور لائسنس دے دیا گیا تھا۔
اس کا نام شاؤ زی یان ہے جو چین سے تعلق رکھتا ہے ۔ خاص بات یہ ہے کہ اس نے صرف 5 سال کی عمر میں ریسنگ لائسنس حاصل کیا۔اسے چین کا سب سے کم عمر لائسنس یافتہ ریسنگ ڈرائیور کہا جاتا ہے ۔ شاؤ زی یان نے تقریباً 1 سال کی عمر میں ریسنگ سمیولیٹر گیم کھیلنا شروع کیا۔2 سال 8 ماہ کی عمر میں گو-کارٹ چلانا شروع کیا اور 4 سال کی عمر میں ریسنگ مقابلوں میں حصہ لینا شروع کر دیا۔ایک عالمی ریسنگ سمیولیٹر مقابلے میں شاؤ زی یان 10ہزار سے زیادہ کھلاڑیوں میں 27ویں نمبر پر آیا۔یہی وجہ ہے کہ اس کی مہارت کی وجہ سے اسے میڈیا میں چین کا سب سے کم عمر پروفیشنل ریسر کہا جاتا ہے ۔