سربیا میں 3000سال قدیم اجتماعی قبر دریافت
ویانا(نیٹ نیوز)ماہرینِ آثارِ قدیمہ نے سربیا میں ایک اجتماعی قبر دریافت کی ہے جس میں درجنوں افراد کی باقیات پائی گئیں۔
یہ باقیات ‘قدیم قتل و غارت’ کے شواہد فراہم کرتی ہیں۔ ماہرین کا ماننا ہے کہ اجتماعی قبر میں پائی جانے والی لاشیں ان افراد کی ہیں جو قریب 3000 ہزار برس قبل گاؤں پر ہونے والے حملے سے بچنے کے لیے بھاگے تھے ۔محققین کی ٹیم نے یہ خوفناک دریافت سربیا میں گومالوا نامی علاے کا ۔آسٹرین آرکیالوجی انسٹیٹیوٹ کے ایک ماہر ماریو گیورینووچ تھے ،سائنس جرنل کو بتایا کہ یہ حیران کن دریافت ہے ۔یہ قبر سب سے پہلے 70 کی دہائی کی ابتداء میں دریافت کی گئی تھی جس کے متعلق محققین نے بتایا تھا کہ اس میں خواتین اور بچوں کی لاشیں تھیں جن کو 800 قبلِ مسیح کے قریب مارا گیا تھا۔ تاہم، ان کا کہنا تھا کہ شواہد بتاتے ہیں کہ یہ ایک قدیم قتلِ عام تھا۔