کتے کو اس کے سر پر پھنسی بالٹی سے نجات دلادی گئی

کتے کو اس کے سر پر پھنسی بالٹی سے نجات دلادی گئی

الاباما (نیٹ نیوز)امریکی ریاست الاباما میں ایک کتے کو اس کے سر پر پھنسی ربر کی بالٹی سے نجات دلادی گئی۔

 اس حوالے سے بتایا جاتا ہے کہ ونسٹن کاؤنٹی میں کئی دنوں سے ایک کتا بھٹکتا ہوا دیکھا گیا جس کے سر پر ربر کی بالٹی پھنسی ہوئی تھی، آخرکار مقامی لوگوں کی مشترکہ کوششوں اسے نکال دیا گیا۔اس ریسکیو کوشش کی قیادت ایرک بومن نے اس پریشان حال کتے کو تلاش کرنے کی مہم کی اس وقت قیادت کی، جب سوشل میڈیا پر اس کی تصاویر سامنے آئیں جن میں اس کے سر پر ربر کی بالٹی پھنسی ہوئی تھی۔جانوروں کو پکڑنے والے ماہر کالب ایسٹل، جنہوں نے تلاش اور ریسکیو آپریشن میں مدد کی۔ انھوں نے سوشل میڈیا پر اعلان کیا کہ لیبراڈور مکس نسل کے اس کتے کو جس کا نام اسکے سر پر ربر کی بالٹی پھنسنے کی وجہ سے 'بک' پڑ گیا ہے ، کامیابی سے پکڑ لیا گیا ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں