ہنسی، دل و دماغ کو تندرست رکھنے کا قدرتی نسخہ
نیو یارک(نیٹ نیوز)اکثر لوگ ہنسی کو صرف خوشی کے اظہار تک محدود سمجھتے ہیں، لیکن ماہرین کے مطابق ہنسنا دراصل ایک قدرتی علاج کی حیثیت رکھتا ہے جو جسمانی، ذہنی اور جذباتی صحت کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے ۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ہنسی نہ صرف اداسی اور ذہنی دباؤ کو کم کرتی ہے بلکہ انسانی جسم کے مدافعتی نظام کو بھی مضبوط بنانے میں مدد دیتی ہے ، اسی لیے اسے دل اور دماغ کے لیے بہترین ٹانک بھی قرار دیا جاتا ہے ۔ماہرینِ نفسیات کے مطابق جب انسان ہنستا ہے تو دماغ میں ڈوپامائن اور اینڈورفن جیسے خوشی پیدا کرنے والے ہارمونز خارج ہوتے ہیں۔ یہ ہارمونز فوری طور پر موڈ کو بہتر بناتے ہیں اور ذہنی تناؤ میں کمی لاتے ہیں، جس کے نتیجے میں انسان خود کو زیادہ پُرسکون اور خوش محسوس کرتا ہے ۔طبی تحقیق کے مطابق ہنسنے کے دوران جسم میں آکسیجن سے بھرپور ہوا کا بہاؤ بڑھ جاتا ہے ۔