ہر عمر میں یادداشت کو بہتر بنانے کا آسان ترین طریقہ
لاہور(نیٹ نیوز)جرنل برین کمیونیکیشنز میں شائع تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ مختصر وقت کی جسمانی سرگرمیوں سے دماغی سرگرمیوں میں تبدیلیاں آتی ہیں اور ایسی لہریں متحرک ہوتی ہیں جو دماغ کو زیادہ مؤثر انداز سے تفصیلات کا تجزیہ اور ذخیرہ کرنے میں مدد فراہم کرتی ہیں۔
محققین نے دریافت کیا کہ ورزش کے بعد دماغی لہریں زیادہ متحرک ہوتی ہیں اور یہ لہریں دیگر دماغی خطوں تک پہنچتی ہیں جو تجزیہ کرنے اور تفصیلات یاد کرنے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ یہ واضح ہے کہ جسمانی سرگرمیوں سے ہر عمر میں یادداشت کو مستحکم رکھنے میں مدد ملتی ہے ۔انہوں نے مزید بتایا کہ زیادہ حیران کن دریافت یہ نہیں کہ ان لہروں سے دماغ میں نمایاں تبدیلیاں آتی ہیں بلکہ یہ چیز ہے کہ کس طرح ورزش دماغی سٹرکچر پر اثر انداز ہوتی ہے ۔