روبوٹ اب ٹینس بھی کھیلنے لگے ، انسانوں کیلئے چیلنج

روبوٹ اب ٹینس بھی کھیلنے لگے ، انسانوں کیلئے چیلنج

لاہور(نیٹ نیوز)سوشل میڈیا پر ایک دلچسپ ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں ایک جدید ہیومینوئیڈ روبوٹ انسانوں کے ساتھ ٹینس کھیلتا دکھائی دیتا ہے ۔

یہ روبوٹ بغیر تھکے ملی سیکنڈز میں ردعمل دیتا ہے ، جس کا مقابلہ کرنا آسان نہیں ہوتا، ویڈیو میں روبوٹ طاقتور سرو کو بھی واپس کرتا نظر آتا ہے ۔یہ ویڈیو ہیومینوئیڈ روبوٹ بنانے والی کمپنی گال بوٹ نے شیئر کی اور لکھا، ‘آپ کا ہیومینوئیڈ ٹینس پلیئر حاضر ہے ۔’ کمپنی نے روبوٹ کو LATENT کے نام سے متعارف کرایا ہے ۔ان کے مطابق یہ دنیا کا پہلا روبوٹ ہے جو حقیقی وقت میں پورے جسم کے ساتھ ٹینس کھیلنے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔کمپنی نے وضاحت کی کہ یہ روبوٹ طویل اور تیز رفتار ریلیز کھیل سکتا ہے ، گیند کو درستی سے مار سکتا ہے اور قدرتی جسمانی حرکت کے ساتھ کھیلتا ہے ۔ یہ محض میکانیکی نقل سے آگے بڑھ کر ذہانت پر مبنی فیصلہ سازی کے ساتھ کھیلنے کی صلاحیت ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں