8 سال تک حلق میں چوپ سٹک پھنسا کر جینے والا شخص
بیجنگ(نیٹ نیوز)چین میں ایک شخص 8 سال سے حلق میں چوپ سٹک کو پھنسائے زندگی گزارتا رہا کیونکہ اسے آپریشن سے ڈر لگتا تھا۔
جی ہاں واقعی چین کے صوبے لیاؤننگ سے تعلق رکھنے والے ایک شخص وانگ نے 2 سال قبل 12 سینٹی میٹر لمبی چوپ اسٹک کو نگل لیا تھا۔ایسا حادثاتی طور پر کھانے کے دوران ہوا تھا۔اس وقت وانگ کو تکلیف تو ہوئی مگر سانس لینے میں مسائل کا سامنا نہیں ہوا۔بعد ازاں جب اس نے ہسپتال میں جاکر معائنہ کرایا تو ڈاکٹروں نے مشورہ دیا کہ گلے کو ایک سائیڈ سے کاٹ کر چوپ سٹک کو نکالا جاسکتا ہے ۔مگر وانگ نے ایسا کرانے سے انکار کردیا ،حالیہ چند ماہ کے دوران وانگ کو ہر بار صبح اٹھنے کے بعد تکلیف کا سامنا ہوتا تھا اور کچھ نگلنے پر یہ تکلیف بہت زیادہ بڑھ جاتی تھی۔یہی وجہ ہے کہ 8 سال بعد اس نے ایک بار پھر ہسپتال جانے کا فیصلہ کیا۔ آپریشن کامیاب ہوا اور اب وانگ صحتیاب ہو رہا ہے ۔