چہل قدمی سے آپ کسی فرد بارے کیا کچھ جان سکتے ہیں

چہل قدمی سے آپ کسی فرد بارے کیا کچھ جان سکتے ہیں

ٹوکیو(نیٹ نیوز)کیا آپ کسی فرد کی جذباتی کیفیت کو جاننا چاہتے ہیں؟ اگر ہاں تو اس کے چلنے کے انداز کو غور سے دیکھیں۔

یہ دلچسپ دعویٰ ایک نئی تحقیق میں سامنے آیا جس کے مطابق صرف چہرے کو غور سے دیکھ کر ہی آپ کسی فرد کی اندرونی کیفیت کا اندازہ نہیں لگا سکتے ، بلکہ اس کے چلنے کے انداز خاص طور پر بازوؤں اور ٹانگوں کو حرکت دینے کے انداز سے بھی کافی کچھ جانا جاسکتا ہے ۔جاپان کے ایڈوانسڈ ٹیلی کمیونیکیشنز ریسرچ انسٹیٹیوٹ انٹرنیشنل کی تحقیق میں بتایا گیا کہ چلنے یا چہل قدمی کے دوران پورا جسم متحرک ہوتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ چلنے کے انداز سے جذباتی کیفیت کو بھانپا جاسکتا ہے ۔تحقیق میں دریافت کیا کہ جب کوئی ہاتھوں کو زیادہ جھلاتا ہے تو اس کا مطلب ہوتا ہے کہ وہ غصے میں ہے ، اگر معمولی حرکت دیتا ہے تو یہ خوف یا اداسی کی جانب اشارہ کرتا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں