ناسا کا 7 برس میں چاند پر نئی بیس تعمیر کرنے کا اعلان

ناسا کا 7 برس میں چاند پر نئی بیس تعمیر کرنے کا اعلان

نیویارک(نیٹ نیوز)امریکی خلائی ادارے ناسا نے چاند اور مریخ کے حوالے سے اپنے نئے منصوبوں کا اعلان کیا ہے۔

ایک ایونٹ کے دوران ناسا کے منتظم جیراڈ آئزک مین نے بتایا کہ چاند پر ہماری بیس راتوں رات تیار نہیں ہوگی بلکہ اگلے 7 برسوں میں ہم 20 ارب ڈالرز کاری کریں گے اور اس بیس کی تعمیر درجنوں مشنز کے ذریعے ممکن ہوگی۔ انہوں نے چاند پر 20 ارب ڈالرز سے تعمیر کی جانے والی بیس کے حوالے سے بتایا کہ اس سے قبل 1960 کی دہائی میں ناسا نے ناممکن کو مکن بنایا اور اب ہم ایک بار پھر ایسا اس نئی بیس سے ممکن بنائیں گے ۔ان کا کہنا تھا کہ مریخ کے لیے جوہری پاور پر پرواز کرنے والے سپیس ری ایکٹر 1 فریڈم کو 2028 تک روانہ کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے ۔جیراڈ آئزک مین کے مطابق یہ سپیس کرافٹ جب مریخ پر پہنچے گا تو اس سیارے کے راز جاننے کے لیے ہیلی کاپٹرز کو وہاں چھوڑے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں