9سال، 139 کوششوں کے بعد ڈرائیونگ ٹیسٹ پاس

9سال، 139 کوششوں کے بعد ڈرائیونگ ٹیسٹ پاس

وارسا(نیٹ نیوز)پولینڈ کے شہر ٹارنوو کے مالوپولسکا روڈ ٹریفک سینٹرکی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ گزشتہ ہفتے ایک مقامی شخص نے تھیوری ڈرائیونگ ٹیسٹ 139 کوششوں کے بعد پاس کر لیا ہے۔۔۔

 جبکہ وہ 2017 سے اس ٹیسٹ کو دے رہے تھے اور اب تک 2100 امریکی ڈالر امتحان فیس کی مد میں خرچ کر چکے تھے۔ غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق پولینڈ اور دوسرے یورپی ممالک میں ڈرائیور بننے کے خواہشمند افراد کے لیے ڈرائیونگ کا پریکٹیکل امتحان دینے سے قبل ایک کمپیوٹر بیسڈ تھیوری ٹیسٹ پاس کرنا لازمی ہے۔ اگر کوئی شخص پہلے تھیوری ٹیسٹ پاس نہیں کرتا تو وہ ڈرائیونگ ٹیسٹ دینے کا حق بھی نہیں رکھتا۔ ٹارنوو ٹیسٹنگ سینٹر کے ڈائریکٹر پاول گورگل نے کہا اس شخص نے مسلسل ناکامی کے باوجود ہمت نہیں ہاری جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ڈرائیونگ لائسنس اس کے لیے بہت اہم ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں