باس کو آپکی شکایت لگانے والا چغلی خور اے آئی ورکر

 باس کو آپکی شکایت لگانے والا چغلی خور اے آئی ورکر

سلیکون ویلی (نیٹ نیوز) ایک نیا ‘ورچوئل کولیگ’ ملازمین کے لیے شدید ذہنی دباؤ اور پریشانی کا سبب بن رہا ہے۔

اس اے آئی ایجنٹ نے ملازمین کی سخت نگرانی اور ان کی کوتاہیوں کی رپورٹ براہِ راست باس کو دینے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے ۔‘جونیئر’ نامی یہ خودکار ایجنٹ محض ایک عام سافٹ ویئر نہیں ہے، بلکہ اسے ایک ایسے انتھک اور انتہائی مستعد ملازم کے طور پر ڈیزائن کیا گیا ہے جو چوبیس گھنٹے متحرک رہتا ہے ۔اس کی سب سے نمایاں اور متنازعہ خصوصیت یہ ہے کہ یہ کام میں ذرا سی بھی سستی یا تاخیر کو برداشت نہیں کرتا اور فوری طور پر اس کی اطلاع اعلیٰ حکام کو دے دیتا ہے ، جسے ملازمین نے ‘باس کو مخبری کرنا’ قرار دیا ہے۔سلیکون ویلی کی سٹارٹ اپ کمپنی ‘کیوز اے آئی’ کے بانی، ژیانکون وُو نے اس اے آئی ایجنٹ کو اس طرح تیار کیا ہے کہ یہ کمپنی کے تمام اندرونی مواصلاتی نظام، ڈیٹا اور ای میلز تک مکمل رسائی رکھتا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں