پرانے سٹائل کی گھڑیوں میں جین زی کی دلچسپی کیوں
یوٹاہ(نیٹ نیوز)جدید دور میں بھی نئی نسل یعنی ‘جنریشن زی’ روایتی کلائی گھڑیوں کی دیوانی ہوتی جا رہی ہے۔ یوٹاہ سے تعلق رکھنے والے 22 سالہ یوٹیوبر ایون کے پاس اب تک 35 سے زائد قیمتی گھڑیاں موجود ہیں۔
ان کے مجموعے کا سب سے بیش قیمت شاہکار ‘ٹیگ ہیور کیریرا’ ہے ، لگژری گھڑیوں کے ری سیل پلیٹ فارم ‘بیزل’ کے مطابق کمپنی کی کل فروخت کا ایک تہائی حصہ 30 سال سے کم عمر افراد پر مشتمل ہے ۔ کرونو 24’ کے ڈیٹا کے مطابق، کلاسک ڈریس واچز کی خریداری میں 2018 سے اب تک 44 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔ماہرین کا ماننا ہے کہ چونکہ یہ نسل مکمل طور پر ڈیجیٹل ماحول میں پلی بڑھی ہے ، اس لیے ان میں ایسی چیزوں کی تڑپ زیادہ ہے جنہیں چھوا جا سکے اور جو پائیدار ہوں۔بہت سے 14-15 سالہ نوجوان گھڑی تو خرید لیتے ہیں لیکن فخر سے کہتے ہیں، ہمیں تو سوئیوں والی گھڑی سے وقت دیکھنا ہی نہیں آتا۔