موبائل سے آنکھوں کی جلن، 20-20-20 اصول سے سکون

موبائل سے آنکھوں کی جلن، 20-20-20 اصول سے سکون

لاہور(نیٹ نیوز)طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ گھنٹوں مسلسل کو دیکھنے سے آنکھوں میں جلن، خشکی، تھکن اور سر درد جیسے مسائل تیزی سے جنم لے رہے ہیں، جسے طبی زبان میں ‘ڈیجیٹل آئی سٹرین’ کہا جاتا ہے۔

جب ہم سکرین پر توجہ مرکوز کرتے ہیں تو ہماری پلکیں جھپکنے کی رفتار کم ہو جاتی ہے ، جس سے آنکھوں کی قدرتی نمی ختم ہونے لگتی ہے اور بینائی پر بوجھ بڑھ جاتا ہے ۔ان مسائل سے بچنے کے لیے ماہرینِ امراضِ چشم ایک بہت سادہ اور مؤثر طریقہ تجویز کرتے ہیں جسے ‘20-20-20 کا اصول’ کہا جاتا ہے ۔اس اصول کا مطلب یہ ہے کہ سکرین پر کام کرنے کے دوران ہر 20 منٹ کے بعد اپنی نظریں سکرین سے ہٹا لیں اور کم از کم 20 سیکنڈ کے لیے تقریباً 20 فٹ دور کسی چیز کو دیکھیں۔ایسا کرنے سے آنکھوں کے ان پٹھوں کو سکون ملتا ہے جو مسلسل ایک ہی جگہ دیکھنے کی وجہ سے تھک چکے ہوتے ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں