سپیس کرافٹ کے اندر آئی فون کے تیرنے کا دلچسپ نظارہ
نیو یارک(نیٹ نیوز)امریکی خلائی ادارے ناسا کا آرٹیمس 2 مشن کامیابی سے لانچ کر دیا گیا ہے جو چاند کے مدار تک 5 دہائیوں سے زائد عرصے بعد انسانوں کو لے کر جائے گا۔
مگر یہ پہلی بار ہے جب ناسا کے خلا بازوں کو اپنے ذاتی سمارٹ فونز خلا میں لے جانے کی اجازت دی گئی۔یعنی پہلی بار آئی فونز اور اینڈرائیڈ فونز کو ناسا کے خلائی مشن کے دوران خلاباز اپنے ساتھ لے کر گئے ۔آرٹیمس 2 مشن میں 4 خلا باز شامل ہیں جن میں سے ایک کی جانب سے ایکس پر ویڈیوز شیئر کی گئیں جن میں سمارٹ فونز کو استعمال کرتے دکھایا گیا۔ایک ویڈیو میں ایک فرد نے آئی فون کو دوسرے کی جانب اچھالا جو خلا میں کشش ثقل نہ ہونے پر تیرے ہوئے دوسرے فرد تک پہنچا۔جب یہ خلا باز چاند کے مدار پر پہنچیں گے تو وہ ان فونز سے چاند کی تصاویر بھی لیں گے جو کافی دلچسپ ہوں گی۔