خلا باز کو خلاء میں بولنے کی صلاحیت سے محرومی کا سامنا
نیو یارک(نیٹ نیوز)نیشنل ایروناٹکس اینڈ سپیس ایڈمنسٹریشن (ناسا) کے تجربے کار خلاء باز کو خلاء میں بولنے کی صلاحیت سے محرومی کا سامنا کرنا پڑا۔
ناسا کے خلاء باز مائیک فنک 7 جنوری کو رات کے کھانے کے بعد جب سپیس واک کی تیاری کر رہے تھے تو اچانک وہ بغیر کسی درد یا انتباہی علامات کے عارضی طور پر بولنے سے قاصر ہو گئے ۔اس حوالے سے مائیک فنک کا کہنا ہے کہ جب یہ واقعہ پیش آیا اس وقت مجھے ایسا لگا جیسے کرنٹ لگا ہو اور یہ احساس تقریباً 20 منٹ تک رہا۔واقعے کو ماہرین ابھی تک سمجھنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ خلاء باز کے ساتھ اچانک ایسا کیوں ہوا؟ کیا اس پراسرار واقعے کا تعلق مائیکرو گریویٹی کے طویل عرصے تک رہنے سے ہو سکتا ہے ؟واضح رہے کہ مائیک فنک اس مشن کے دوران تقریباً ساڑھے 5 ماہ تک آئی ایس ایس پر رہے۔