ڈراؤنے خواب کیوں آتے ہیں، ماہرین نے وجوہات بتا دیں

ڈراؤنے خواب کیوں آتے ہیں، ماہرین نے وجوہات بتا دیں

ہیلسنکی(نیٹ نیوز)اکثر افراد اپنی زندگی میں کبھی نہ کبھی ایسے خواب دیکھتے ہیں جو خوف اور بے چینی کا باعث بنتے ہیں۔ ڈراؤنے خواب نہ صرف نیند کو متاثر کرتے ہیں بلکہ بعض اوقات انسان کو ذہنی دباؤ میں بھی مبتلا کر دیتے ہیں۔

حالیہ سائنسی تحقیق نے اس حوالے سے اہم انکشافات کیے ہیں کہ یہ خواب آخر کیوں آتے ہیں ۔فن لینڈ کی ایک یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق خوابوں کا تعلق انسان کی روزمرہ سوچ اور ذہنی کیفیت سے گہرا ہوتا ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ منفی خیالات، ذہنی دباؤ اور بے ترتیبی نیند ایسے خوابوں کو جنم دے سکتی ہے ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ بہتر اور پرسکون نیند اس مسئلے سے بچاؤ میں بنیادی کردار ادا کرتی ہے ، مزید یہ کہ سونے سے پہلے شراب نوشی، بھاری کھانا کھانا یا خوفناک فلمیں دیکھنا نیند میں ڈراؤنی شکل اختیار کر لیتے ہیں۔ اس لیے سونے سے قبل ان سرگرمیوں سے گریز کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں