یوسین بولٹ جیسی رفتار والادنیا کا تیز ترین روبوٹ
بیجنگ(نیٹ نیوز)چین کی ایک کمپنی نے دنیا کا تیز ترین انسان نما روبوٹ تیار کیا ہے ۔آرٹی فیشل انٹیلی جنس ٹیکنالوجی سے لیس یونی ٹری ایچ 1 نامی یہ روبوٹ ایتھلیٹک ٹریک پر 10.1 میٹرز فی سیکنڈ کی رفتار سے دوڑ سکتا ہے ۔
یہ موجودہ عہد کے دیگر روبوٹس کے مقابلے میں متاثر کن رفتار ہے ۔یونی ٹری نے تسلیم کیا ہے کہ اس حوالے سے اعداد و شمار معمولی حد تک مختلف ہوسکتے ہیں مگر پھر بھی روبوٹ کی یہ رفتار حیران کن حد تک دنیا کے تیز ترین انسان کا خطاب حاصل کرنے والے جمیکن ایتھلیٹ یوسین بولٹ کی اوسط رفتار کے کافی قریب ہے ۔انہوں نے 2009 میں 9.58 سیکنڈ میں 100 میٹر دوڑنے کا عالمی ریکارڈ بنایا تھا جو کہ فی سیکنڈ 10.44 میٹر فی سیکنڈ بنتی ہے ۔اس حوالے سے ایک ویڈیو میں بتایا گیا کہ یونی ٹری کمپنی نے ایک بار پھر روبوٹس کی رفتار کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا ہے ۔