1کلومیٹر فاصلہ 100سکینڈ میں طے کرنیوالا روبوٹ تیار
بیجنگ(نیٹ نیوز)چین کی کمپنیوں نے 1 سیکنڈ میں 10میٹر یعنی 1کلومیٹر کا فاصلہ صرف 100سیکنڈ میں مکمل کرنے والا ہیومنائیڈ روبوٹ تیار کرلیا۔
چین کی دو کمپنیوں نے انسانی تاریخ کے تیز ترین ریسر یوسین بولٹ کی اوسط رفتار کے قریب دوڑنے کا والا ربوٹ بنانے کا دعویٰ کیا ہے ۔یوسین بورلٹ کی 100 میٹر ریس کی اوسط رفتار 10 اعشاریہ 44 سیکنڈ کے قریب ہے جبکہ کمپنی کی تیار کردہ ربورٹس نے ایک نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے ،کمپنی نے دو ٹانگوں والے روبوٹس کی حرکت پر مبنی ویڈیو بھی جاری کی ہے ، جس کے کیپشن پر درج ہے ‘1 سکینڈ میں 10 میٹر کا فاصلہ طے کرنے والا ’،اس عمل کو سنگ میل قرار دیا جارہا ہے ۔ حالیہ پیشرفت اس بات کا اظہار ہے کہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) اور روبوٹکس تیزی سے انسانی صلاحیتوں کے برابر پہنچ رہے ہیں۔