مارک زکربرگ کا ڈیجیٹل ہمزاد تیار، کلون پر کام تیز

مارک زکربرگ کا ڈیجیٹل ہمزاد  تیار، کلون پر کام تیز

نیویارک(نیٹ نیوز)ٹیکنالوجی کی دنیا میں ایک اور حیران کن قدم سامنے آیا ہے ، جہاں میٹا اپنے بانی اور سی ای او مارک زکربرگ کا اے آئی کلون بنانے کی تیاری کررہی ہے ۔

یہ ڈیجیٹل اوتار نہ صرف زکربرگ جیسا دکھائی دیگا بلکہ ملازمین سے براہِ راست گفتگو اور رہنمائی بھی کرے گا۔ رپورٹس کے مطابق کمپنی ایک ایسے اے آئی اوتار پر کام کر رہی ہے جسے زکربرگ کی اصل آواز، لہجے ، اندازِ گفتگو اور باڈی لینگویج تک کی ٹریننگ دی جا رہی ہے ۔ اس کا مقصد یہ ہے کہ کمپنی کے ملازمین، چاہے وہ دنیا کے کسی بھی حصے میں ہوں، زکربرگ کے ساتھ ‘‘ورچوئل’’ انداز میں رابطہ قائم کر سکیں ۔ذرائع کے مطابق یہ منصوبہ ابھی ابتدائی مراحل میں ہے ، تاہم اگر یہ کامیاب رہا تو مستقبل میں میٹا دیگر تخلیق کاروں کو بھی اپنے اے آئی اوتار بنانے کی سہولت فراہم کرسکتا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں