معمر خرگوش نے گینیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرلیا

معمر خرگوش نے گینیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرلیا

لندن(نیٹ نیوز)برطانوی جوڑے کے پالتو خرگوش نے دنیا کے معمر خرگوش کا گینیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔ہربی نامی اس خرگوش کی عمر کی تصدیق 10 نومبر 2025 کو کی گئی۔ اس وقت اس کی عمر 15 برس اور 82 دن تھی۔۔۔

حال ہی میں گینیز ورلڈ ریکارڈز کی جانب سے خرگوش کی عمر کی تصدیق کرتے ہوئے ہربی کو دنیا کا سب سے معمر خرگوش قرار دے دیا ہے ۔سرے سے تعلق رکھنے والے ہربی کے مالکان رچرڈ اور میلیسا ڈنہم نے بتایا کہ انہوں نے ہربی کو اس وقت گود لیا تھا جب اس کی عمر صرف آٹھ ہفتے تھی۔ہربی کو گینیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرنے کے بعد سوشل میڈیاپر بھی خوب شہرت مل رہی ہے اورہربی کوخواتین اوربچے بہت سے سرچ کررہے ہیں ،اس حوالے سے برطانوی جوڑے نے کہاکہ وہ ہربی کواعزازملنے پربہت خوش ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں