بُدھا کے یوم پیدائش پر پہلے روبوٹ راہب کی رونمائی

بُدھا کے یوم پیدائش پر پہلے روبوٹ راہب کی رونمائی

سیئول(نیٹ نیوز)جنوبی کوریا نے دنیا کا پہلا راہب روبوٹ متعارف کرادیا ہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی کوریا کے پہلے راہب انسان نما روبوٹ نے بُدھا کے یوم پیدائش سے قبل سیئول کے جوگی مندر میں تقریب میں بطور راہب رُکن کے شرکت کی۔

راہب روبوٹ کو گابی کا نام دیا گیا ہے ۔ یہ 130 سینٹی میٹر لمبا روبوٹ ہے ۔گابی تقریب میں بدھ مت کا روایتی سرمئی اور بھورے رنگ کا لباس پہن کر راہبوں کے سامنے کھڑا ہوا اور خود کو بدھ مت کے لیے وقف کرنے کا عہد کیا۔راہبوں نے بھی اس کی تعزیم کی اور اسے اپنے لئے بابرکت قرار دیا،سوشل میڈیا پر اس راہب روبوٹ کی کافی پذیرائی کی جا رہی ہے ۔صارفین اس اختراح پر مختلف تبصرے کر رہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں