خوفناک زگ زیگ روڈ ،ڈرائیور کے لیے ڈرائونا خواب
بیجنگ(نیٹ نیوز)چین میں ووکسی کی 'ٹوکن سٹون روڈ' جتنی خوفناک سڑک شاید ہی کوئی ہو۔لنگ پیشی جسے ٹوکن سٹون روڈ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے ، ایک نہایت تیز چڑھائی اور تنگ بل کھاتی سڑک ہے جس میں 18 حیرت انگیز اور خطرناک یو ٹرن موجود ہیں۔
جنوب مغربی چین کے ووکسی کاؤنٹی میں واقع دو بڑی چٹانوں کے درمیان واقع لنگ پیشی زیگ زیگ روڈ، چھوٹی سی تیان پنگ کمیونٹی کو بیرونی دنیا سے جوڑتی ہے ۔ یہ سڑک صرف 3.7 کلومیٹر لمبی ہے ، اس کا زیگ زیگ حصہ صرف 453 میٹر پر مشتمل ہے ۔ لیکن یہی مختصر حصہ تجربہ کار ڈرائیوروں کے لیے ایک بڑا چیلنج ثابت ہوتا ہے ۔ سڑک بے حد تنگ ہے ، جس کی وجہ سے واپس مڑنا تقریباً ناممکن ہوتا ہے ، بلکہ اس کی سب سے تیزی سے اترتی ڈھلوان پر چڑھائی کی شرح 36 فیصد تک پہنچ جاتی ہے ۔