دنیا کا سب سے مہنگا اپارٹمنٹ،قیمت آپ کو دنگ کر دیگی
موناکو (نیٹ نیوز)کیا آپ اندازہ لگاسکتے ہیں کہ دنیا کا سب سے مہنگا اپارٹمنٹ کتنے کا ہوگا؟یقین کرنا مشکل ہوگا مگر یورپی ملک موناکو کے ایک اپارٹمنٹ کو دنیا کا سب سے مہنگا اپارٹمنٹ قرار دیا گیا ہے جس کی قیمت دنگ کر دینے والی ہے ۔
موناکو سٹی کا 21 کمروں پر مشتمل اپارٹمنٹ 50 کروڑ ڈالرز (ایک کھرب 39 ارب پاکستانی روپے ) سے زائد میں فروخت ہوا۔یوکرین کے امیر ترین شخص Rinat Akhmetov کی کمپنی سسٹم کیپٹل مینجمنٹ نے اس اپارٹمنٹ کو 55 کروڑ 40 لاکھ (ایک کھرب 54 ارب پاکستانی روپے ) ڈالرز میں خریدا۔یہ اپارٹمنٹ مجموعی طور پر 5 منزلوں پر پھیلا ہے اور اس کا رقبہ 26900 اسکوائر فٹ سے زیادہ ہے ۔یہ موناکو کے ساحل پر واقع ایک عمارت کے اوپر موجود ہے جس کے لیے 8 پارکنگ سپیس مختص کیے گئے ہیں جبکہ متعدد ٹیرس موجود ہیں۔