روبوٹ کی وجہ سے مسافر طیارہ ایک گھنٹہ تاخیر کا شکار

روبوٹ کی وجہ سے مسافر طیارہ ایک گھنٹہ تاخیر کا شکار

کیلیفورنیا (نیٹ نیوز)کیلیفورنیا کے شہر اوک لینڈ سے سان ڈیاگو جانے والی ساؤتھ ویسٹ ایئرلائنز کی ایک پرواز کو ایک عجیب و غریب مسافر (ایک روبوٹ) کی وجہ سے ایک گھنٹے سے زیادہ تاخیر کا سامنا کرنا پڑا۔

ایلی بین ابراہام نے تصدیق کی کہ وہ اور ان کا چار فٹ لمبا، 31.75 کلوگرام وزنی روبوٹ ‘بیبوپ’پرواز میں سوار ہوئے ،ابراہام نے بیبوپ کیلئے ٹکٹ خریدا تھا، روبوٹ کو گزرگاہ والی نشست پر بٹھانا بڑی ہینڈ کیری اشیا کے قواعد کے خلاف تھا۔بعد ازاں بیبوپ کو کھڑکی والی نشست پر منتقل کر دیا گیا، لیکن عملہ پوچھنے لگا کہ اس میں کس قسم کی بیٹری ہے وہ اسے دیکھنا چاہتے تھے ۔بعد میں معلوم ہوا کہ بیبوپ کی لیتھئم بیٹری ایئرلائن کی پالیسی کے مطابق مقررہ حد سے بڑی تھی، لہٰذا جہاز اسی وقت روانہ ہو سکا جب بیٹری ضبط کر لی گئی۔اس کے بعد طیارہ مقررہ وقت سے ایک گھنٹہ اور دو منٹ تاخیر سے روانہ ہوا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں