لیموں کے بیج بھی فائدہ مند ہیں، ماہرین کے دلچسپ حقائق

 لیموں کے بیج بھی فائدہ مند ہیں، ماہرین کے دلچسپ حقائق

لاہور(نیٹ نیوز)اکثر لوگ لیموں استعمال کرتے ہوئے اس کے بیج ضائع کر دیتے ہیں، مگر بعض ماہرین غذائیت کے مطابق یہ بیج بھی کئی طبی فوائد رکھتے ہیں۔

لیموں کے بیجوں میں اینٹی آکسیڈنٹس، وٹامن سی، امینو ایسڈز، پروٹین، قدرتی چکنائی وغیرہ پائی جاتی ہے ۔لیموں کے بیج جسم سے زہریلے مادے خارج کرنے ، درد میں کمی، جلد کی حفاظت، مہاسوں کے علاج، اینٹی بیکٹیریل اثرات، خوشبو کے ذریعے موڈ بہتر بنانے میں معاون سمجھے جاتے ہیں۔قدرتی علاج کے بعض ماہرین کے مطابق پسے ہوئے لیموں کے بیج مخصوص طریقے سے استعمال کیے جائیں تو بچوں میں پیٹ کے کیڑوں کے خاتمے میں مدد دے سکتے ہیں۔ماہرین خبردار کرتے ہیں کہ آنتوں کے مریض، قبض کے شکار افراد، بدہضمی والے افراد لیموں کے بیج استعمال کرتے وقت احتیاط برتیں، کیونکہ بعض صورتوں میں یہ نقصان دہ بھی ہو سکتے ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں