بھارت، نوجوان نے اے ٹی ایم بوتھ کو سیلون بنا دیا

بھارت، نوجوان نے اے ٹی ایم بوتھ کو سیلون بنا دیا

نئی دہلی (نیٹ نیوز)بھارت میں نوجوان نے اے ٹی ایم بوتھ کو سیلون بنا دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔۔۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت کی ریاست بہار کے پٹنہ میں سٹیٹ بینک آف انڈیا (ایس بی آئی) کے اے ٹی ایم کیوسک کو کیش مشین ہٹانے اور اے ٹی ایم بند ہونے کے بعد بال کٹنگ سیلون میں تبدیل کر دیا گیا ہے ۔دانا پور میں غیر معمولی سیٹ اپ شہر کا چرچا بن گیا ہے جہاں لوگ اب نقد رقم نکالنے نہیں بلکہ بال کٹوانے اور شیو کرانے آتے ہیں۔ کئی لوگ کیوسک میں پیسے نکالنے کی امید میں داخل ہوتے ہیں لیکن صرف حجام کی کرسیاں، آئینہ، قینچی اور شیونگ کا سامان اندر نظر آتا ہے ۔مکینوں نے اب اس جگہ کو ہیئر کٹنگ اے ٹی ایم کہنا شروع کر دیا ہے ۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ باہر کے لوگ اکثر اس جگہ کو اے ٹی ایم سمجھ لیتے ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں