صارفین کی جاسوسی کرنے پر نیٹ فلکس کے خلاف مقدمہ

 صارفین کی جاسوسی کرنے پر نیٹ فلکس کے خلاف مقدمہ

ٹیکساس(نیٹ نیوز)امریکا کی ریاست ٹیکساس نے مشہور فلمی سٹریمنگ سروس نیٹ فلکس کے خلاف ایک بڑا مقدمہ دائر کر دیا ہے۔۔

 جس میں کمپنی پر صارفین کی جاسوسی کرنے اور ان کے ڈیٹا کا غلط استعمال کرنے کے سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں۔دی گارجین کے مطابق نیٹ فلکس اپنے صارفین، بالخصوص بچوں اور خاندانوں کو سکرین سے چپکائے رکھنے کے لیے ایسی خفیہ تکنیکیں استعمال کرتا ہے جنہیں عام زبان میں ڈارک پیٹرنز کہا جاتا ہے ۔ان خفیہ طریقوں کا مقصد صارفین کو ایپ کا عادی بنانا ہے تاکہ وہ مسلسل فلمیں اور ڈرامے دیکھتے رہیں اور اسی دوران کمپنی ان کی نجی معلومات جمع کر کے بھاری منافع کما سکے ۔ اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ کمپنی آپ کے کمرے میں موجود کیمرے سے آپ کی ویڈیو بنا رہی ہے ، بلکہ اس سے مراد صارف کے رویے کی مکمل نگرانی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں