سمپسن کارٹون میں برسوں پہلے ہنٹا وائرس دکھایا گیا

سمپسن کارٹون میں برسوں پہلے ہنٹا وائرس دکھایا گیا

نیو یارک(نیٹ نیوز)امریکی کارٹون سیریز دی سمپسن ایک بار پھر خبروں میں ہے جہاں سوشل میڈیا پر یہ دعویٰ گردش کر رہا ہے کہ اس نے ہنٹا وائرس کے حالیہ واقعے کی برسوں پہلے پیشگوئی کردی تھی۔۔

ایک کروز شپ پر ہنٹا وائرس کے کیسز سامنے آنے کے بعد صارفین نے دعویٰ کیا کہ سمپسنز کے ایک پرانے ایپی سوڈ میں اسی طرح کی صورتحال دکھائی گئی تھی۔ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ 2012 میں نشر ہونے والے سیزن 23 کے ایک ایپی سوڈ میں کروز شپ پر وائرس پھیلنے کا منظر دکھایا گیا تھا، جس کے بعد یہ بحث چھڑ گئی کہ آیا یہ محض اتفاق ہے یا واقعی پیشگوئی۔ تاہم فیکٹ چیک رپورٹس کے مطابق یہ دعویٰ درست نہیں۔ مذکورہ ایپی سوڈ میں وائرس حقیقی نہیں تھا بلکہ کہانی کے مطابق سمپسن نے خود جعلی وائرس کی خبر پھیلائی تھی تاکہ وہ اپنی چھٹیاں لمبی کرسکے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں