انڈونیشیا میں 17 لاکھ کی مرغی، انڈا بھی ہزاروں کا
جکارتہ(نیٹ نیوز)اگر کوئی آپ کو بتائے کہ ایک مرغی کی قیمت لاکھوں روپے ہو سکتی ہے اور اس کا ایک انڈا بھی ہزاروں روپے میں فروخت ہوتا ہے تو شاید یقین کرنا مشکل ہو، مگر حقیقت میں دنیا میں ایک ایسی نایاب مرغی موجود ہے جس کی قیمت سن کر لوگ حیران رہ جاتے ہیں۔
انڈونیشیا سے تعلق رکھنے والی نایاب نسل ایام سلیمانی مرغی کو دنیا کی مہنگی ترین مرغیوں میں شمار کیا جاتا ہے ۔ اس کا رنگ مکمل سیاہ ہے ،پر ہی نہیں بلکہ گوشت، ہڈیاں، جلد اور یہاں تک کہ انڈے بھی سیاہی مائل خصوصیات رکھتے ہیں، جس کی وجہ سے اسے ‘‘مرغیوں کی لیمبورگینی’’ بھی کہا جاتا ہے ۔عالمی مارکیٹ میں اعلیٰ نسل کی ایک ایام سلیمانی مرغی کی قیمت تقریباً 5 سے 6 ہزار امریکی ڈالر تک جا پہنچتی ہے ، جو پاکستانی کرنسی میں لگ بھگ 14 سے 17 لاکھ روپے بنتی ہے ، جبکہ اس کا ایک انڈا بھی 4 سے 5 ہزار روپے میں فروخت ہوتا ہے ۔