12برس کا لڑکا دکھنے والا 40سالہ ’’ایج لیس ‘‘چینی اداکار

12برس کا لڑکا دکھنے والا 40سالہ ’’ایج لیس ‘‘چینی اداکار

بیجنگ(نیٹ نیوز)چین سے تعلق رکھنے والے ہو ژیانگ کو چین کا ایج لیس اداکار کہا جاتا ہے ۔ 40 سالہ اداکار اپنی شکل و صورت اور سراپے کی وجہ سے بمشکل 12 برس کے نظر آتے ہیں۔

اسی وجہ سے انہیں چین کا بینجمن بٹن بھی کہاجاتا ہے ، کیونکہ طبی وجوہات کی بنا پر ان کی جسمانی نشوونما بچپن ہی میں رک گئی تھی۔حال ہی میں ہو ژیانگ کی نوجوان دکھائی دینے والی شکل دوبارہ چین میں سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گئی، جب ان کی اور اہلیہ کی تصاویر وائرل ہوئیں، حالانکہ ان کی شادی کو کئی سال گزر چکے ہیں۔ تاہم کچھ لوگوں نے مذاق کرتے ہوئے کہا کہ یہ جوڑا ماں اور بیٹے جیسا لگتا ہے ، مگر ہو ژیانگ نے اس تنقید کو سنجیدگی سے نہیں لیا، کیونکہ انکی زندگی کا بیشتر حصہ ایسے تبصروں کا سامنا کرتے ہوئے گزر چکا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں