وزن گھٹانے والی ادویات مائیگرین اور دمے میں مفید

وزن گھٹانے والی ادویات مائیگرین اور دمے میں مفید

لاہور(نیٹ نیوز)نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ وزن گھٹانے کے لیے استعمال کی جانے والی ادویات مائیگرین کے درد اور دمے کی علامات میں کمی لا سکتی ہیں۔

ماہرین کے مطابق جو لوگ یہ ادویات استعمال کر رہے تھے ، اُنہوں نے دمے کے اٹیک میں کمی اور انہیلر کی ضرورت پہلے کے مقابلے میں کم پڑنے سے متعلق بتایا۔دوسری جانب ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ وزن کم کرنے کے لیے استعمال ہونے والی دوا ویگووی لینے والی خواتین میں مائیگرین کی دواؤں کے نسخوں میں واضح کمی دیکھی گئی۔ترکی میں منعقد ہوئی یورپین کانگریس آن آبیسٹی میں پیش کیے گئے ان نتائج نے اس حوالے سے بڑھتے ہوئے سائنسی ثبوت کو مزید مضبوط کیا کہ GLP-1RA ادویات صرف وزن گھٹانے ہی نہیں بلکہ کئی دیگر بیماریوں میں بھی فائدہ پہنچا سکتی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں