6سے کم ، 8گھنٹے سے زیادہ سونے سے بڑھاپے کی علامات تیز

6سے کم ، 8گھنٹے سے زیادہ سونے سے بڑھاپے کی علامات تیز

لاہور(نیٹ نیوز)سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ وہ لوگ جو چھ گھنٹے سے کم یا آٹھ گھنٹے سے زیادہ سوتے ہیں، ان میں حیاتیاتی بڑھاپے کی علامات زیادہ تیزی سے ظاہر ہوتی ہیں۔ انکا مزید کہنا ہے کہ مثالی نیند تقریباً سات گھنٹے ہے ۔

جو لوگ روزانہ 6.4 سے 7.8 گھنٹے تک سوتے تھے ، ان میں بڑھاپے کی علامات نسبتاً کم دیکھی گئیں۔ تحقیق کے مرکزی مصنف اور کولمبیا یونیورسٹی ویگیلوس کالج آف فزیشنز میں ریڈیولوجی کے اسسٹنٹ پروفیسر جون ہاؤ وین کا کہنا ہے کہ اس کا یہ مطلب نہیں کہ صرف نیند کا دورانیہ ہی اعضاء کو تیزی سے بوڑھا یا جوان بناتا ہے ، لیکن یہ ضرور ظاہر کرتا ہے کہ بہت کم یا بہت زیادہ نیند جسم کی مجموعی صحت کے خراب ہونے کی علامت ہو سکتی ہے ۔یہ تحقیق جریدے طبی جریدے نیچر میں شائع ہوئی، جس میں اے آئی پر مبنی ایجنگ کلاکس استعمال کیے گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں