رات گئے تک جاگنے والوں میں دماغی امراض کا خطرہ زیادہ
نیو یارک(نیٹ نیوز)کچھ افراد کیلئے رات گئے تک جاگنے کی عادت طرز زندگی کے معمولات کا حصہ بن جاتی ہے ۔۔۔
اب طبی ماہرین نے اس کا ایک بڑا نقصان دریافت کیا ہے ۔درحقیقت رات گئے تک جاگنے والے افراد میں صبح جلد جاگنے والوں کے مقابلے میں دماغی امراض کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے ۔ایسے افراد میں ناقص دماغی صحت، تنہائی کے زیادہ احساس اور انزائٹی جیسے مسائل کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے ۔بریگھم ینگ یونیورسٹی امریکاکی تحقیق میں بتایا گیا کہ رات گئے تک جاگنے والے افراد میں انزائٹی کی سطح نمایاں حد تک زیادہ ہوتی ہے جبکہ رات کو تنہائی کا احساس اس دماغی مرض کا خطرہ بڑھاتا ہے ۔ تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ رات گئے تک جاگنے اور صبح دیر سے اٹھنے کے عادی افراد سماجی طور پر زیادہ گھلتے ملتے نہیں،دن اور رات کے وقت کا سماجی تجربہ دماغی صحت کے حوالے سے اہم ہوتا ہے ۔