امریکی ٹیم نے گیس غبارے پربحرِ اوقیانوس کو پار کرلیا
نیو یارک(نیٹ نیوز) اٹلانٹک ایکسپلورر کی اب تک کی سب سے بڑی اور تاریخ ساز کامیابی ریکارڈ ہوئی ہے ، جہاں 3 رکنی ٹیم ہائیڈروجن گیس غبارے میں پرواز کرکے بحرِ اوقیانوس عبور کرکے 3 دن تک مسلسل پرواز کرتے ہوئے یورپ پہنچ گئی۔
کھلی ٹوکری والے غبارے نے امریکا سے یورپ تک کا سفر کامیابی سے طے کیا، اس تاریخی کامیابی کے پائلٹ برٹ پیڈلٹ ہیں جبکہ پیٹر کیونیو اور ایلیسیا ہیمپلمین ایڈمز معاون ہم سفر ہیں۔3 رکنی ٹیم نے امریکی ریاست میئن کے شہر پریسک آئل سے گیس ہائیڈروجن بھرے غبارے میں 4 جون کو اڑان بھری تھی ، امریکی ٹیم کے مشن کا بنیادی مقصد محض پرواز کرنا نہیں تھا بلکہ ٹیم کا بنیادی ہدف 8ہزار فٹ کی بلندی سے ہوا کے نمونے جمع کرنا بھی تھا۔ٹیم نے نئے مائیکرو بایوز اور قدرتی پروٹینزدریافت کرنے میں بھی کامیابی حاصل کی جوادویا ت، بائیو فیوز اور زراعت میں مددگار ثابت ہوں گے ۔