اے آئی سے تیار کردہ سپر اینٹی جن ویکسین کی تیاری

اے آئی سے تیار کردہ سپر اینٹی جن ویکسین کی تیاری

لندن(نیٹ نیوز)سائنس دانوں نے مصنوعی ذہانت کا استعمال کرتے ہوئے ایک انقلابی ویکسین ٹیکنالوجی تیار کی ہے جو مستقبل میں وائرسوں کے پورے خاندان کے خلاف حتیٰ کہ ان کی نئی تبدیل شدہ اقسام کے خلاف بھی ایک ہی انجیکشن سے دیرپا تحفظ فراہم کر سکتی ہے ۔

 یہ پیشرفت مستقبل کی وباؤں کو جنم لینے سے پہلے ہی روکنے کی صلاحیت رکھتی ہے ، جس سے نہ صرف لاکھوں جانیں بچائی جا سکیں گی بلکہ دنیا کو لاک ڈاؤن جیسے سخت اقدامات کی ضرورت بھی پیش نہیں آئے گی۔ ٹیکنالوجی کی بنیاد ایک ‘سپر اینٹی جن’ پر رکھی گئی ہے جسے مصنوعی ذہانت اور مشین لرننگ کی مدد سے تیار کیا گیا۔ یہ نظام ماضی اور حال کی وباؤں کا باریک بینی سے تجزیہ کرکے وائرسوں کے ان بنیادی اجزا کی نشاندہی کرتا ہے جو ان کی بقا اور پھیلاؤ کے لیے ناگزیر ہوتے ہیں۔ ماہرین نے اس پیش رفت کو ‘طبی دنیا میں ایک بڑی فکری تبدیلی’ قرار دیا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں