بھارت:700سال قدیم بانیان درخت کی دریافت کا دعویٰ

بھارت:700سال قدیم بانیان درخت کی دریافت کا دعویٰ

ممبئی (نیٹ نیوز)بھارتی میڈیا پر دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ریاستِ بہار میں ایک 700 سال پرانے بانیان نسل کے درخت کی دریافت ہوئی ہے جسے اب تک کا سب سے قدیم بانیان درخت قرار دیا جا رہا ہے ۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ محققین نے جدید سائنسی طریقہ استعمال کرتے ہوئے درخت کی اصل عمر کا تعین کیا ہے ۔ یہ درخت تقریباً 700 سال پرانا ہے جو اس سے پہلے کے اندازوں سے کہیں زیادہ ہے ، پہلے یہ سمجھا جاتا تھا کہ یہ درخت صرف 300 سے 350 سال پرانا ہے اور کسی پرانی عمارت کے قریب موجود تھا لیکن نئی تحقیق نے اس خیال کو غلط ثابت کر دیا ہے ۔ ماہرین کی رائے ہے کہ یہ درخت ممکنہ طور پر اس علاقے کے قدیم جنگلات کا باقی ماندہ حصہ ہے اور اس کی دریافت ماحولیاتی تحفظ اور قدرتی ورثے کی بہتر سمجھ بوجھ میں اہم کردار ادا کرے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں