مردوں میں بانجھ پن کا خطرہ بڑھانے والی وجہ دریافت

مردوں میں بانجھ پن کا خطرہ بڑھانے والی وجہ دریافت

لاہور(نیٹ نیوز)آج کے عہد میں بانجھ پن کا مرض بہت تیزی سے پھیل رہا ہے ، خاص طور پر مردوں کو اس مسئلے کا سامنا زیادہ ہورہا ہے ۔

اب سائنسدانوں نے مردوں میں بانجھ پن کے کیسز میں اضافے کی ایک بڑی ممکنہ وجہ دریافت کی ہے اور وہ ہے فضائی آلودگی۔یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔میساچوسٹس یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ فضائی آلودگی سے وہ جینز کام کرنا بند کر دیتے ہیں جو مردوں میں صحت مند اسپرمز بنانے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔ نئی تحقیق میں ثابت ہوا کہ آلودہ فضا سے مردوں کی تولیدی صحت اور خلیات پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔تحقیق میں دریافت ہوا کہ فضائی آلودگی سے متاثرہ مردوں کے اہم جیز کے ڈی این اے میں کیمیائی تبدیلیاں آتی ہیں۔یہ تبدیلیاں ایک لائٹ سوئچ کی طرح کام کرتی ہیں جو جینز کے افعال کو بند کر دیتی ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں