جہاز کا درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا

 جہاز کا درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا

میڈرڈ (نیٹ نیوز)سپین میں ویگو سے میڈرڈ جانے والی ایک پرواز کے مسافروں کو اس وقت شدید اذیت کا سامنا کرنا پڑا جب طیارہ ٹیک آف سے قبل فنی خرابی کا شکار ہوگیا۔

 اور درجنوں مسافر ایک گھنٹے سے زائد وقت تک شدید گرمی میں جہاز کے اندر پھنسے رہے مسافر طیارے میں سوار ہو چکے تھے کہ اچانک ایئرکنڈیشننگ سسٹم میں خرابی پیدا ہوگئی۔ایئرکنڈیشننگ سسٹم بند ہونے کے باعث طیارے کے اندر درجہ حرارت تیزی سے بڑھنے لگا اور بعض مسافروں کے مطابق کیبن کا درجہ حرارت قریباً 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔مسافروں نے صورت حال کو ‘ناقابلِ برداشت’ قرار دیتے ہوئے بتایا کہ ‘شدید گرمی اور حبس کے باعث سانس لینا دشوار ہو گیا تھا۔ تاہم جب مسئلہ حل نہ ہو سکا تو پرواز منسوخ کر دی گئی اور مسافروں کو طیارے سے اُتار دیا گیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں