لمبی عمر کیلئے تحقیقات کرنیوالا لاعلاج بیماری میں مبتلا

لمبی عمر کیلئے تحقیقات کرنیوالا لاعلاج بیماری میں مبتلا

نیو یارک(نیٹ نیوز)لمبی عمر کیلئے تحقیقات کرنے والے امریکی ٹیک انٹرپرینیور برائن جانسن ایک نایاب اور لاعلاج بیماری میں مبتلا ہو گئے ۔برائن جانسن نے حال ہی میں سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر اپنی ایک طویل پوسٹ میں یہ انکشاف کیا ہے۔

 کہ وی ایک نایاب اور لاعلاج بیماری میں مبتلا ہو گئے ہیں۔انہوں نے اپنی پوسٹ میں مزید بتایا کہ میں آٹو امیون آٹو امیون گیسٹرائٹس میں مبتلا ہو گیا ہوں جو معدے کو شدید متاثر کر سکتی ہے ،برائن جانسن کے لا علاج بیماری میں مبتلا ہونے کے بعد طبی حلقوں میں ان کے متنازع اینٹی ایجنگ تجربات پر مختلف قسم کے سوالات اٹھ گئے ہیں۔یاد رہے کہ وہ گزشتہ کئی برسوں سے طویل عمر پر تحقیق کے لیے خون کے پلازما کی منتقلی، جین تھراپی، لیزر ٹریٹمنٹس، سخت غذائی پابندیوں اور 100 سے زائد سپلیمنٹس و تجرباتی مرکبات کے استعمال جیسے غیر روایتی طریقے اختیار کرتے رہے ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں