دانت درد کا علاج کروانے والا شخص بارہ دانت کھو بیٹھا

دانت درد کا علاج کروانے والا شخص بارہ دانت کھو بیٹھا

بیجنگ(نیٹ نیوز)چین میں ایک دانت کے درد کا علاج کروانے ہسپتال پہنچنے والے شخص کے بارہ دانت نکال دیے گئے ، معاملہ قابو سے باہر ہونے پر سرکار نے تفتیش شروع کر دی۔

 چین کے مشرقی علاقے میں ایک 63 سالہ بزرگ شہری اپنے منہ کے صرف ایک دانت میں درد کا علاج کروانے کے لیے نجی کلینک گیا تھا، لیکن جب وہ وہاں سے باہر آیا تو ڈاکٹر اس کے منہ کے بارہ دانت اکھاڑ چکے تھے ۔اس واقعے کے سامنے آنے کے بعد اب سرکاری محکموں نے اس نجی کلینک کے خلاف باقاعدہ قانونی کارروائی اور تفتیش شروع کر دی ہے ۔چین کے صوبے انہوئی کے صحت کے محکمے کے بڑے افسران نے اس کلینک کو سخت حکم دیا ہے کہ وہ مریض سے لیے گئے علاج کے تمام پیسے فوراً واپس کرے اور اپنے کام کرنے کے طریقے کو درست کرے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں