تاریخی فن پارہ ہزار برس بعد فرانس سے برطانیہ پہنچ گیا

تاریخی فن پارہ ہزار برس بعد فرانس سے برطانیہ پہنچ گیا

لندن(نیٹ نیوز)برطانیہ اور فرانس کے درمیان تاریخی اور ثقافتی تعلقات کے نئے باب کا آغاز ہوا ہے کیونکہ قرون وسطیٰ کا ایک انمول فن پارہ بایو ٹیپسٹری تقریباً ایک ہزار سال بعد پہلی بار فرانس سے برطانیہ پہنچا دیا گیا ہے۔

70 میٹر طویل اس تاریخی فن پارے کو انتہائی سخت سکیورٹی اور خفیہ مشن کے تحت راتوں رات لندن کے برٹش میوزیم منتقل کیا گیا۔ اس سفر کو سکیورٹی وجوہات کی بنا پر انتہائی صیغہ راز میں رکھا گیا تھا اور گاڑیوں کے ایک مخصوص قافلے نے پولیس کی نگرانی میں اسے بحفاظت پہنچایا۔یہ فن پارہ اون کے دھاگوں اور کپڑے کی مدد سے تیار کیا گیا ہے جس پر کڑھائی کے ذریعے دونوں ممالک کی مشترکہ اور خونی تاریخ کو بڑی مہارت سے دکھایا گیا ہے ۔ اس تاریخی شاہکار کو پہلی بار تقریباً 1000 برس بعد برطانیہ لایا گیا ہے جسے برٹش میوزیم میں 10 ستمبر سے نمائش کیلئے رکھا جائے گا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں