مسلسل موبائل سکرولنگ دماغ پر کیا اثر ڈالتی ہے ؟

مسلسل موبائل سکرولنگ دماغ پر کیا اثر ڈالتی ہے ؟

لاہور(نیٹ نیوز)اگر آپ نے کبھی یہ محسوس کیا ہو کہ صرف چند منٹ کیلئے موبائل فون اٹھایا تھا لیکن دیکھتے ہی دیکھتے گھنٹہ گزر گیا، تو ماہرین کے مطابق یہ محض اتفاق نہیں بلکہ اس کے پیچھے مخصوص ڈیزائن اور انسانی دماغ کی نفسیات کارفرما ہوتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ موبائل پر مسلسل سکرولنگ دماغ میں موجود ڈوپامائن نامی کیمیکل کو متحرک کرتی ہے ، ہر نئی پوسٹ کے ساتھ صارف کو یہ معلوم نہیں ہوتا کہ آگے کیا دیکھنے کو ملے گا، یہی غیر یقینی کیفیت دماغ کو مزید مواد دیکھنے پر مائل رکھتی ہے ۔ ماہرین خبردار کرتے ہیں کہ مسلسل سکرولنگ ذہنی دباؤ، بے چینی، مایوسی اور جذباتی تھکن میں اضافے کا باعث بن سکتی ہے ۔ اکثر ایسا ہوتا ہے کہ ذہنی دباؤ کا شکار فرد سکون کی تلاش میں مزید سوشل میڈیا استعمال کرتا ہے ، لیکن منفی یا پریشان کن مواد اس کی کیفیت کو بہتر بنانے کے بجائے مزید خراب کر دیتا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں