برطانیہ:فریج میں چھپنے والے ملزم کو پولیس نے پکڑ لیا

برطانیہ:فریج میں چھپنے والے ملزم کو پولیس نے پکڑ لیا

لندن(نیٹ نیوز)برطانیہ میں پولیس سے بچنے کیلئے فریج میں چھپنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔33 سالہ ملزم ڈین فورڈ پر خاتون نے 6 ماہ تک ذہنی اور جسمانی تشدد کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔

پولیس نے خاتون کی شکایت پر گھر پر چھاپا مارا تو ملزم فریج میں چھپ گیا تاہم اسے گرفتار کر لیا گیا۔دسمبر 2025ء میں کی گئی ملزم کی گرفتاری کی ویڈیو حال ہی میں ریلیز کی گئی ہے ۔برطانوی پولیس کے مطابق ملزم گرفتاری کے وقت نشے کی حالت میں بھی تھا۔کینٹ پولیس کے مطابق ملزم خاتون کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو اپنے کنٹرول میں رکھتا تھا اور خاتون کو دوستوں اور اہلِ خانہ سے رابطہ منقطع کرنے پر مجبور کرتا تھا۔ملزم نے خاتون کے پیسے جوئے ، منشیات اور شراب نوشی میں خرچ کر دئیے تھے ۔عدالت نے گزشتہ ماہ ملزم کو 3 سال قید کی سزا سنائی جس کے بعد اسے جیل منتقل کر دیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں