ریچھ گالف کارٹ سے کلبس سے بھرا بیگ چرا کر فرار

ریچھ گالف کارٹ سے کلبس سے بھرا بیگ چرا کر فرار

برٹش کولمبیا (نیٹ نیوز)کینیڈا کے مغربی صوبے برٹش کولمبیا کے ایک گالف کورس میں ایک گالفر نے ایک دلچسپ ویڈیو ریکارڈ کی، جس میں ایک ریچھ گالف کارٹ سے کلبس سے بھرا ہوا بیگ چوری کرکے اٹھا کر لے جاتا ہوا نظر آ رہا ہے ۔

ایک امریکی ویب سائٹ پر صارف کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا گیا کہ ریچھ گالف کلب میں کھڑی گالف کارٹ سے گالف کا بیگ اتار کر اسے گھسیٹتے ہوئے کورس سے باہر لے جاتا ہے ۔ جہاں پہلے سے موجود دوسرا ریچھ اس کا انتظار کر رہا تھا۔ یہ واضح نہیں ہو سکا آیا گالفر اپنے کلب واپس حاصل کرنے میں کامیاب ہوا یا نہیں۔سوشل میڈیا صارفین اس ویڈیو کو دیکھ کر مختلف تبصرے کرنے میں مصروف ہیں بعض نے کہا کہ گالف کورس میں ریچھ کی موجودگی خطرناک صورتحال بھی اختیار کر سکتی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...