شمسی طوفانوں سے متعلق سائنس دانوں کا انتباہ جاری
نیو یارک (نیٹ نیوز)سائنس دانوں نے خبردار کیا ہے کہ شمسی طوفانوں اور شدید خلائی موسم کے اثرات ہماری سابقہ توقعات سے کہیں زیادہ خطرناک ہو سکتے ہیں۔
خلائی موسم زمین کے مقناطیسی میدان اور اس کی بالائی فضائی تہوں میں آنے والی تبدیلیوں کے باعث پیدا ہوتا ہے ۔ تاہم، نئی تحقیق کے مطابق ان طوفانوں کے اثرات اس سے بھی زیادہ تباہ کن ہو سکتے ہیں۔ کئی دہائیوں سے سائنس دانوں کا خیال تھا کہ شمسی طوفانوں کے مقابلے میں زمین کے ردعمل کی ایک حد موجود ہے ۔ مگر نئی تحقیق نے اس تصور کو غلط قرار دیا ہے اس کا مطلب یہ ہے کہ زمین کو وہ قدرتی تحفظ حاصل نہیں جو اب تک سمجھا جاتا تھا اور مستقبل میں شدید خلائی موسم ہماری ٹیکنالوجی، مواصلاتی نظام اور بنیادی ڈھانچے پر پہلے کے اندازوں سے کہیں زیادہ سنگین اثرات مرتب کر سکتا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments