ناخنوں کی خاموش علامات جنہیں کبھی نظر انداز نہ کریں
نیو یارک(نیٹ نیوز)امریکی ماہرینِ جلد ڈاکٹر اینیٹ زرنک اور ڈاکٹر شمسہ کنول کے مطابق ناخن جسمانی صحت کے بارے میں سب سے پہلے خبردار کرتے ہیں۔
اگر انگلیاں آگے سے سوج کر گول ہو جائیں اور ناخن الٹے چمچ کی طرح نیچے کی طرف مڑنے لگیں تو ایسا عام طور پر خون میں آکسیجن کی طویل مدتی کمی کی وجہ سے ہوتا ہے ۔ اگر ناخن درمیان سے چمچ کی طرح اندر کو دھنس جائیں، تو یہ جسم میں آئرن اور خون کی کمی کا واضح اشارہ ہے ۔ کسی چوٹ کے بغیر ناخن پر لمبائی میں اچانک ابھرنے والی کالی یا بھوری لکیر کو کبھی معمولی نہ سمجھیں یہ جلد کے کینسر کی مہلک ترین قسم ہو سکتی ہے ۔ بار بار ہاتھ دھونے یا نیل پالش ریموور کے استعمال کے علاوہ ناخنوں کا کمزور ہو کر ٹوٹنا یا ان کی تہہ اترنا تھائیرائیڈ کی بیماری کی علامت ہو سکتا ہے ۔ ناخن کا نیلا پڑنا جسم میں آکسیجن کی شدید کمی، جبکہ پیلا پڑنا جگر یا سانس کی بیماریوں کی طرف اشارہ کرتا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments