دل کی ایک چوتھائی بیماریاں پراسیسڈ غذاؤں سے منسلک

دل کی ایک چوتھائی بیماریاں پراسیسڈ غذاؤں سے منسلک

لندن(نیٹ نیوز)نئی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ الٹرا پروسیسڈ غذائیں دل کی بیماریوں اور ان سے ہونے والی تقریباً ایک چوتھائی اموات کی ممکنہ وجہ ہو سکتی ہیں۔

امریکن جرنل آف پریونٹیو میڈیسن میں شائع اور میکسیکو میں منعقدہ انٹرنیشنل کانگریس آف اوبیسٹی میں پیش کی گئی تحقیق کے مطابق اگر لوگ الٹرا پروسیس غذاؤں کا استعمال کم کر دیں تو دل کی بیماریوں سے ہونے والی اموات میں نمایاں کمی لائی جا سکتی ہے ۔ الٹرا پروسیس غذاؤں میں آئس کریم، پروسیسڈ گوشت، چپس، فیکٹری میں تیار کی جانے والی ڈبل روٹی، ناشتے کے سیریئلز، بسکٹ، ریڈی میڈ کھانے اور کاربونیٹیڈ مشروبات شامل ہیں۔تحقیق کے مطابق برطانیہ میں روزانہ حاصل کی جانے والی مجموعی کیلوریز کا تقریباً 56 فیصد حصہ الٹرا پروسیسڈ غذاؤں سے حاصل ہوتا ہے ، جبکہ نو عمروں میں یہ شرح 68 فیصد تک ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...