کیا خالی پیٹ چائے پینا واقعی صحت کے لیے نقصان دہ ہے
بیجنگ(نیٹ نیوز)صبح اٹھتے ہی خالی پیٹ چائے پینا صحت کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے ۔ دن کا آغاز گرم مشروبات سے کرنا میٹابولزم اور نظامِ ہاضمہ کے لیے مفید ہوتا ہے مگر گرم چائے اس میں شامل نہیں۔
نہار منہ گرم پانی اور گرم چائے پینے کے اثرات ایک جیسے نہیں ہوتے ۔محققین کے مطابق چائے ، کافی، گرین ٹی، بلیک ٹی اور دیگر کیفین والے مشروبات خالی پیٹ منفی اثرات مرتب کر سکتے ہیں، جبکہ انہیں بہت زیادہ گرم حالت میں پینا خطرات میں مزید اضافہ کر سکتا ہے ۔روٹجرز یونیورسٹی کے کیمیکل بائیولوجی کے پروفیسر چنگ ایس پانگ کے مطابق خالی پیٹ زیادہ گاڑھی چائے پینے سے معدے میں جلن پیدا ہو سکتی ہے ۔ اس کے علاوہ، بہت زیادہ گرم چائے غذائی نالی اور معدے کے کینسر کے خطرے میں اضافہ کر سکتی ہے ، خاص طور پر جب اسے خالی پیٹ پیا جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments