چین میں انوکھا منصوبہ، رہائشی عمارتوں کے اوپر فلائی اوور

چین میں انوکھا منصوبہ، رہائشی عمارتوں کے اوپر فلائی اوور

بیجنگ(نیٹ نیوز)چین کے شہر گوئی یانگ میں سال 1997 میں تعمیر ہونے والا ‘شوئیکوسی اوور پاس’ اپنے اردگرد بنے انوکھے رہائشی منصوبے کی وجہ سے دنیا بھر میں توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔

شہر کے مرکز میں غریب اور متوسط طبقے کے لیے سستی رہائش فراہم کرنے کے لیے حکام نے شہر کو باہر پھیلانے کے بجائے ایک ایسا فیصلہ کیا جس کی مثال دنیا میں نہیں ملتی۔شہر کے مرکز کے قریب زمین کی شدید قلت کے باعث انتظامیہ نے اس فلائی اوور کے نیچے موجود بے کار جگہ کا فائدہ اٹھانے کا فیصلہ کیا۔پل کی تعمیر کے دو سال بعد یہاں تقریباً 10 رہائشی بلاکس بنائے گئے اور وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ خالی جگہوں پر مزید عمارتیں کھڑی کردی گئیں جو اب سیدھی پل کی چھت کو چھوتی ہیں۔ لوگوں کا ماننا ہے کہ مرکز کے قریب سستا گھر ملنے کے فائدے شور سے کہیں زیادہ ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...